پاکستانی عوام نے دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا: امریکہ کااعتراف

امریکہ

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی عوام نے دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا،دہشتگردوں سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے حکومتی رہنماؤں سے بات چیت کے لیے پُرعزم ہیں، حکومتِ پاکستان کے ساتھ انسدادِ دہشتگردی پارٹنر شپ جاری رکھی ہوئی ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات کی رپورٹس سے آگاہ ہیں،  پاکستانی عوام کے خلاف سفاکانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان میں دہشتگرد حملوں کے واقعات کی مذمت ، حملوں میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور متاثرین سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہیں۔

میتھیو ملر نے کہا کہ دہشتگرد گروپوں کا پتہ لگانے، ان کی روک تھام اور انہیں جواب دینے کی صلاحیتیں پیدا کرنے کے مواقع کی نشاندہی کے لیے حکومتی رہنماؤں اور سول اداروں سے بات چیت کے لیے پُرعزم ہیں۔ا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے