پی ٹی آئی احتجاج، اخراجات کیلئے رقم تقسیم
پشاور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے اخراجات کےلیے رقم کی تقسیم کردی گئی۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے ممبران اسمبلی کےلیے رقم جاری کی گئی ہے، رکن صوبائی اسمبلی کو 3 لاکھ اور رکن قومی اسمبلی کو 2 لاکھ روپے دیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض ممبران اسمبلی نے پیسے لینے سے گریز کیا جبکہ عاطف خان، جنید اکبر اور شکیل خان کو پیسے نہیں دیے گئے۔