توشاخانہ ٹو میں ضمانت کے بعد عمران خان ایک اور مقدمے میں گرفتار

پی ٹی آئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) توشہ خانہ 2 میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت منظور ہونے کے بعد اب  بانی پی ٹی آئی عمران خان کو تھانہ نیوٹاؤن کے مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تھانہ نیو ٹاؤن میں عمران خان کے خلاف جلاؤ گھیراؤ، پتھراؤ، پولیس سے مزاحمت، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج ہے۔

ایس ایس پی انویسٹیگیشن کی سربراہی میں ٹیم عمران خان سے تفتیش کر رہی ہےجبکہ راولپنڈی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لئے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے