بشریٰ بی بی نے سعودی حکومت کیخلاف نیا پنڈورا باکس کھول دیا

imran khan wife

پشاور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سعودی حکومت کے خلاف نیا پنڈورا باکس کھول دیا، انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان مدینہ سے واپس آئے تو جنرل باجوہ کو کال آئی یہ کس کو لے آئے ہو، ہم تو شریعت کا نظام ختم کرنا چاہتے ہیں، تم شریعت کے ٹھیکے دار لے آئے۔

بشریٰ بی بی کی جانب سے جاری ہونیوالے ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد میرے سے متعلق گند ڈالنا شروع کردیا گیا جبکہ عمران خان کو بھی یہودی ایجنٹ قرار دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے یہ بات کبھی سرعام نہیں بتائی، یہ ساری باتیں جنرل (ر) باجوہ اور ان کی اہلیہ نے کسی کو بتائی تھیں جہاں سے یہ باتیں عمران خان تک بھی پہنچیں، کچھ اداروں کی جانب سے بھی اس بات کی تصدیق کی گئی تھی۔ 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے