بشریٰ بی بی کے دعوے پر سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا ردعمل بھی آگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سعودی حکومت سے ٹیلی فون کے دعوے پر سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کا ردعمل بھی آگیا اور انہوں نے اس دعوے کی تردید کی ۔
جنرل (ر) باجوہ نے معروف صحافی محمد مالک سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے بشریٰ بی بی کے الزامات کی تردید کی ہے، جنرل (ر) باجوہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب دورے کے بعد کوئی کال نہیں آئی۔
خیال رہے کہ بشریٰ بی بی نے الزام عائد کیا تھا کہ عمران خان مدینہ سے واپس آئے تو جنرل باجوہ کو سعودی عرب سے کال آئی کہ یہ کس کو لے آئے ہو، ہم تو شریعت کا نظام ختم کرنا چاہتے ہیں، تم شریعت کے ٹھیکے دار لے آئے۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے جاری ہونیوالے ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد میرے سے متعلق گند ڈالنا شروع کردیا گیا جبکہ عمران خان کو بھی یہودی ایجنٹ قرار دیا گیا۔