دوست کو شادی کا تحفہ دیتے ہوئے نوجوان چل بسا

دوست

  حیدرآباد (ویب ڈیسک) کرنول کے علاقے میں ایک شادی اس وقت صدمے میں تبدیل ہوگئی جب دوست اور اسکی دلہن کو تحفہ دیتے ہوئے نوجوان چل بسا۔ 

دستیاب معلومات کے مطابق  ومسی نامی یہ شخص بینگلور میں ایمازون کے دفتر میں کام کرتا ہے۔ وہ کرنول کے گاؤں میں دوست کی شادی کی تقریب میں شرکت کےلیے اپنے شہر سے یہاں آیا تھا۔ 

دولہا نے تحفہ لینے کے بعد اسے کھولا تو عین اسی وقت دوست بیہوش ہوکر گرنے لگا تو وہاں موجود لوگوں نے اسے تھامنے کی کوشش کی۔، ومسی کو فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا جبکہ اسکی موت کی وجہ دل کا دورہ قرار دیا گیا۔ 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے