اے آر رحمان کے بیٹے کا موقف بھی آگیا

سائرہ بانو، اے آر رحمان

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت کے نامور موسیقار اے آر رحمان کے صاحبزادے امین نے زیرگردش افواہوں کو مایوس کن قرار دے دیا۔

29 سالہ اذواجی زندگی کے بعد اے آر رحمان اور سائرہ بانو نے منگل کی شام اپنی طلاق کا اعلان کیا اور جوڑے نے عوام سے اُن کی ذاتی زندگی میں عدم مداخلت کی درخواست کی تھی۔

اس کے باوجود افواہیں زیر گردش ہیں، اسی روز موہنی ڈیز کی طلاق کو اے آر رحمان کی طلاقح سے جوڑا جارہا ہے، ان خبروں کو نامور موسیقار کے صاحبزادے نے بے بنیاد اور مایوس کن قرار دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر امین نے ایک بچے اور اپنے والد کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’ان دونوں میں کیا فرق ہے؟ سوائے عمر کے۔

انہوں نے تصویر کیپشن میں مزید کہا کہ میرے والد ایک لیجنڈ ہیں، صرف اپنے کام کی وجہ سے ہی نہیں بلکہ اپنی اقدار، احترام اور محبت کےلیے جو انہوں نے کئی برس میں حاصل کی۔

امین نے یہ بھی لکھا کہ مجھے جھوٹی اور بے بنیاد افواہوں کو پھیلتے ہوئے دیکھ کر مایوسی ہوئی ہے، درخواست ہے کہ والدین کی شادی سے متعلق غلط معلومات نہ پھیلائیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے