ویرات کوہلی نے اہم سنگ میل عبورکرلیا
نئی دہلی (ویب ڈیسک) ویرات کوہلی نے یہ سنگ میل اتوار کو پرتھ ٹیسٹ کی تیسری اننگز میں عبور کیا، وہ سو سنچریاں بنانے والے دنیا کے 37 ویں پلیئر ہیں۔
بھارت کے بیٹرز میں سو سنچریاں بنانے والے اس وقت ویرات کوہلی واحد متحرک کرکٹر ہیں، آخری مرتبہ سو سنچریوں کا سنگ میل سری لنکا کے کمار سنگاکارا نے 2020ء میں عبور کیا تھا۔
انگلینڈ کے جیک ہوبز 199 سنچریوں کے ساتھ اس فہرست میں ٹاپ پر ہیں۔