پہلا ون ڈے، ڈی ایل میتھڈ کے تحت زمبابوے نے پاکستان کو شکست دیدی
بلاوایو (ویب ڈیسک) پہلے ون ڈے میچ میں زمبابوے نے پاکستان شکست دے دی۔ بارش سے متاثرہ میچ میں ڈی ایل میتھڈ کے تحت زمبابوے کو 80 رنز سے فاتح قرار دے دیا گیا۔
پاکستان نے زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ زمبابوے کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 40.2 اوورز میں 205 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔
بارش کے باعث میچ روکا گیا جو دوبارہ شروع نہ ہوسکا جس کے باعث ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت زمبابوے کو فاتح قرار دے دیا گیا۔
زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ موزاربانی، سکندر رضا اور شان ولیمز نے دو دو وکٹیں لیں۔
پاکستان کی جانب سے فیصل اکرم نے آج ڈیبیو کیا ہے۔