اسلام آباد میں فوجی دستے تعینات
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوجی دستے تعینات کر دیے گئے، آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو اسلام آباد میں تعینات کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہراہِ دستور پر پارلیمنٹ ہاؤس سمیت تمام اہم عمارتوں پر فوج کو تعینات کیا گیا ہے، انتشاریوں اور شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ رات گئے شر پسندوں کے ہاتھوں 4 رینجرز اہلکاروں کی شہادت کے بعد وزارتِ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اسلام آباد میں فوج طلب کر لی ہے اور شر پسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔