انور مقصود نے معین اختر کی یادیں تازہ کر دیں

معین اختر

 

 کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی لیجنڈری مصنف، مزاح نگار اور میزبان انور مقصود اور ان کی اہلیہ عمرانہ مقصود نے عالمی شہرت یافتہ لیجنڈر فنکار مرحوم معین اختر کی یادیں تازہ کر دیں۔

حال ہی میں اس باصلاحیت جوڑی نے نجی ویب چینل کو انٹرویو دیا، جہاں انہوں نے ملکی حالات، مرحوم باصلاحیت اداکار معین اختر سمیت دیگر مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اب بھی یقین نہیں کر سکتا کہ معین نہیں رہے۔

 
انہوں نے بتایا کہ لوگ اب بھی مجھ سے سوال کرتے ہیں کہ کیا میں اور معین اب بھی ایک ساتھ شو کرتے ہیں، کیونکہ ان کی نظروں سے کوئی ویڈیو کلپ گزرا ہوتا ہے جس میں، میں اور معین ملکی حالات پر تبصرہ کر رہے ہوتے ہیں اور لوگ کہتے ہیں کہ یہ تو پچھلے ہفتے کی بات تھی۔

انور مقصود نے اپنے ہلکے پھلکے طنز و مزاح کے انداز میں کہا کہ معین کو ہم سے بچھڑے 12 برس ہو گئے ہیں اور جب لوگ اس طرح کے سوال کرتے ہیں تو انہیں یہی کہتا ہوں کہ مجبوری ہے، ملک کے حالات ہی نہیں بدل رہے، جو اس وقت تھا وہی آج ہے اور آنے والے وقت میں بھی وہی رہے گا۔

عمرانہ مقصود نے مرحوم معین اختر کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں 100 بیماریاں تھی لیکن اتنے منجھے ہوئے اداکار تھے کہ ان کی ہر بات جھوٹ لگتی تھی لیکن شاید وہ صرف یہی سچ کہتے تھے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے