کرینہ کپور اپنے کزن کی تقریب میں توجہ کا مرکز بن گئیں
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اپنے کزن کی روکا کی تقریب میں توجہ کا مرکز بن گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ اپنے کزن آدر جین کے روکا کی تقریب میں پہنچیں تو ساری توجہ ان کی طرف ہوگئی، کرینہ کپور نے اس موقع پر بہت ہی دلکش ساڑھی پہنی تھی جس کی قیمت تقریباً ایک لاکھ بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے۔
اس موقع پر وہاں موجود فوٹوگرافرز نے اداکارہ کی خوب تصاویر بنائیں۔ اس کے علاوہ کرشمہ کپور بھی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچیں تھیں جہاں وہ گاڑی سے اترتے ہوئے گرتے ہوئے بچ گئیں۔