سرکاری ملازمت نہ ہونے پر دلہن نے دولہا کو عین وقت پر ٹھینگا دکھا دیا
نئی دہلی (ویب ڈیسک) سرکاری ملازمین کیلئے رشتہ ڈھونڈنا کوئی مشکل کام نہیں، یہ معقولہ تو عام سننے کو ملتا تھا مگر بھارت میں ایک دلہن نے دولہا کی سرکاری نوکری نہ ہونے عین وقت پر شادی سے ہی انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اتر پردیش کے فرخ آباد ضلع میں دلہن نے اپنی شادی کو جمالا (ہار کے تبادلے کی تقریب) کے بعد اس بات کا پتہ لگانے پر روک دیا کہ اس کا دولہا سرکاری ملازمت کے بجائے پرائیویٹ سیکٹر میں ملازم ہے۔
دلہن کے انکار کے بعد دولہا اور اس کا خاندان دلہن کے بغیر ہی چلا گیا۔
لڑکی کے گھر والوں نے شادی چھتیس گڑھ کے بلرام پور کے انجینئر سے طے کی تھی۔ ثالث نے انہیں مطلع کیا تھا کہ دولہا کا خاندان قنوج میں کرائے کے مکان میں رہتا تھا اور دولہا ایک سرکاری انجینئر تھا جس کے پاس چھ پلاٹ اور زرعی زمین تھی۔