چیمپئینزٹرافی کی میزبانی کیلئے پاکستان کی قسمت کا فیصلہ،  آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ طلب

چیمپئنز ٹرافی

دوحہ (ویب ڈیسک) چیمپئینزٹرافی کی میزبانی کیلئے پاکستان کی قسمت کا فیصلہ جمعے کو ہوگا، آئی سی سی نے بورڈ میٹنگ طلب کرلی۔

 رپورٹس کے مطابق پاکستان ہائبرڈ ماڈل پر نہ مانا تو ووٹنگ کے ذریعے میزبانی چھیننے کی کوشش ہوگی جبکہ ڈالرز کے ذریعے موقف سے پیچھے ہٹنے کا پلان بھی سامنے آچکا۔ پی سی بی  ذرائع کا کہنا ہے کہ میزبانی میں کسی دوسرے ملک کو شریک کریں گے نہ ہی اضافی رقم لینے کی پیشکش قبول کریں گے، ہم مکمل ایونٹ کا انعقاد اپنے ملک میں ہی کرنا چاہتے ہیں۔

قبل ازیں بھارتی بورڈ نے اپنے میڈیا کے ذریعے پاکستان کو چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر پیسوں کا رعب دکھاتے ہوئے ہائبرڈ ماڈل اپنانے کی صورت میں بھاری معاوضے کی پیشکش کی تھی، جس کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹھکرادیا تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے