کیا واقعی مریم نواز کی سفارش پر بشریٰ بی بی کو رہائی ملی؟بڑا دعویٰ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینئر صحافی اعزاز سید نے دعویٰ کیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو رہا کرنے کے لیے کوئی تیار نہیں تھا لیکن وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بشریٰ بی بی کی رہائی سے متعلق سفارش کی تھی اور اسی سفارش کی بنیاد پر رہائی ہوئی، یہ دعویٰ ایسے وقت پر سامنے آیا جب بشریٰ بی بی احتجاج کی قیادت کررہی تھیں۔
تفصیلات کے مطابق اعزاز سید نے حال ہی میں پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کو چونکہ پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں گرفتار کیا گیا تھا اس لیے وہ نہیں چاہتی تھیں کہ جن تکالیف سے وہ گزری ہیں ان کے مخالفین بھی گزریں۔
اعزاز سید کے مطابق اسی لیے جب بشریٰ بی بی کو کوئی رہا کرنے کے لیے تیار نہیں تھا تو مریم نواز نے کہا تھا کہ انہیں رہا کیا جائے۔