زینب رضا نے سابق صدر پرویز مشرف کے ساتھ اپنے تعلق کی حقیقت کا انکشاف کردیا
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی ماڈل اور اداکارہ زینب رضا نے سابق صدر پرویز مشرف کے ساتھ اپنے تعلق کی حقیقت کا انکشاف کردیا۔
زینب رضا نے کہا کہ میرے بارے میں بہت ساری افواہیں ہیں جو سراسر غلط ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ میں امریکہ سے واپس نہیں آئی ہوں، مشرف میرے دادا بالکل نہیں ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ مجھے میرے بہترین دوست احمد سے بھی جوڑ دیتے ہیں۔ مداحوں نے انہیں میرا بوائے فرینڈ تو بنایا ہے لیکن درحقیقت وہ میرے بھائی جیسا ہے۔زینب نے اپنی عمر کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ میری عمر 23 سال نہیں، میں 26 سال کی ہوں۔ احمد میرا بوائے فرینڈ نہیں ہے۔ میرے بارے میں زیادہ تر معلومات درست نہیں ہیں اور مبالغہ آرائی پر مبنی ہیں۔