متحدہ عرب امارات نے پاکستا نی ورکرز کیلئے نئی ویزا شرط عائد کردی
اسلام آباد( ویب ڈیسک)روزگار کے لیے ایشیائی باشندے عرب ممالک کا ر خ کرتےہیں لیکن اب متحدہ عرب امارات جانے والے پاکستانیوں کے لیے نئی ویزا شرط عائد کردی گئی ہے۔
یو اے ای کے بیورو آف امیگریشن کے مطابق امارات میں نوکری کا ویزا لینے والوں کو پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ درکار ہوگا لیکن ساتھ ہی خوش آئند بات ہے کہ شکایات کے ازالے کے لیے اماراتی حکومت نے اچھا قدم اٹھایا۔
میڈیا اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات مختلف شکایات پر پاکستان کے 30 شہروں سے وزٹ ویزے کی پابندی لگا چکا ہے۔