پاکستان کا علاقہ جہاں  رات 9 بجے کے بعد بلا ضرورت نقل و حرکت پر پابندی  لگا دی گئی

جرگہ

پشاور (ویب ڈیسک)  باجوڑ میں امن جرگہ نے رات 9 بجے کے بعد بلا ضرورت نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی۔

 جرگہ کے اعلامیہ کے مطابق اگر رات 9بجے کے بعد کسی شخص کا قتل ہوا تو اس کا خون معاف تصور کیا جائے گا اور پولیس اس قتل کی ایف آئی آر درج نہیں کرے گی،  باجوڑ میں مزید بدامنی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

 جرگہ منتظمین کے مطابق کسی بھی شخص کو دوسرے گاؤں جانے کی ضرورت پڑے تو اسے وہاں کے لوگوں کو آگاہ کرنا ضروری ہوگا۔ امن کے قیام کیلئے 8دسمبر کو ودودیہ ہال میں ملاکنڈ ڈویژن کے تمام سیاسی و قبائلی عمائدین کا  ایک اور جرگہ منعقد ہوگا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے