علی امین گنڈا پور نے مشعال یوسفزئی کو عہدے سے ہٹا دیا 

معاون خصوصی

پشاور (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا  کے وزیراعلیٰ ، علی امین گنڈاپور  کی معاون خصوصی مشعال یوسفزئی کو ان کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کردیا گیا اور اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

مشعال یوسفزئی کو کے پی حکومت نے رواں برس ستمبر میں مشیر کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کردیا تھا تاہم ستمبر کے آخر میں انہیں دوبارہ کابینہ میں شامل کرتے ہوئے معاون خصوصی کا عہدہ دیا گیا تھا۔

رواں برس اپریل میں مشعال یوسفزئی پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ محکمہ سماجی بہبود و ترقی نسواں اور زکوٰۃ و عشر نے خیبر پختونخوا حکومت کی کفایت شعاری پالیسی کے برخلاف مشیر مشعال یوسفزئی اور سیکریٹری کے لیے گاڑی خریدنے کی اجازت مانگ لی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے