نگار چودھری کے شوہر کو 15 سال قید کی سزا سنا دی گئی
لاہور (ویب ڈیسک )سیشن کورٹ لاہور نے پاکستانی سٹیج اداکارہ نگار چودھری کے خاوند کو منشیات کیس میں سزا سنا دی ہے۔
عدالت نے ملزم عماد بٹ پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے 15 سال کی سزا سنائی۔چند ہفتے قبل نارکوٹکس انویسٹی گیشن یونٹ (این آئی یو) نارتھ نے ملزم کو گرفتار کیا تھا، این آئی یو نارتھ کی بہترین حکمت عملی اور ٹھوس شواہد کی روشنی میں ملزم عماد بٹ پر جرم ثابت ہونے پر اسے سزا سنائی گئی۔
عدالتی حکم کے مطابق جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید ایک سال سزا بھگتنا ہوگی۔
ملزم اٹلی، سپین، ہالینڈ اور بیلجیم سے مختلف اقسام کی منشیات سمگل کرتا تھا، ملزم سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد ہوئی تھیں۔