نیلم منیر اگلے ماہ واقعی شادی کرنے والی ہیں؟

پاکستانی اداکارہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا ولاگر عرفان نے دعویٰ کیا ہے کہ نیلم منیر اگلے ماہ دسمبر میں شادی کرنے والی ہیں۔

عرفان نے اپنے پیج "عرفانستان” پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ نیلم منیر کی شادی متحدہ عرب امارات میں ہوگی۔ تاہم، پوسٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ ان کا دولہا کون ہوگا اور شادی کس تاریخ کو ہوگی۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ نیلم منیر کی شادی کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ 2022 میں بھی ایسی خبریں سامنے آئی تھیں، جن کی اداکارہ نے تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی شادی کی خبر اچانک سننے کو ملے گی، اور وہ سادگی سے شادی کریں گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے