ڈی چوک احتجاج میں غیر قانونی افغانیوں کی موجودگی،  شواہد سامنے آگئے

افغان

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے ڈی چو ک میں احتجاج کے دوران غیر قانونی افغانیوں کی موجودگی کے شواہد سامنے آگئے، جنہیں پیسے دے کر  لایا گیا تھا. پولیس نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے ڈی چوک پر احتجاج میں آنے والے60 افراد کا تعلق افغانستان سے نکلاہے۔

  گرفتار غیر قانونی افغان بیت اللہ کا کہنا تھا کہ میرا تعلق افغانستان سے ہے ہمارے لوگ پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں پر فائرنگ کر رہے تھے۔ابرار الحق نامی شخص نے بتایا کہ میرا تعلق افغانستان سے ہے، علی امین گنڈا پور دو تین ہزار کی لالچ دیکر لایا اور فائرنگ کروائی، ہماری فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کے اہلکار زخمی ہوئے، میری ڈیوٹی ایک گاڑی کیساتھ تھی جس میں اسلحہ پہنچایا جارہا تھا۔

امان خان نے کہا کہ میرا تعلق افغانستان کے صوبے قندھار سے ہے، میں نے خود اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ پی ٹی آئی کے کارکن فائرنگ کررہے تھے۔پرویز خان کے مطابق ہمیں دو ہزار روپے دے کر یہاں باندھ دیا اور خود بھاگ گئے، یا اللہ ہمارے پردے رکھ، میں غریب اور عاجز ہوں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے