ڈی چوک احتجاج کے  بعد بشریٰ بی بی کا بیان سامنے آ گیا 

مشعال یوسفزئی

پشاور (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی کا کہنا ہے کہ جو بھی ہوا ،اس کا احتساب اورجواب طلبی عمران خان  کریں گے۔ بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم کے مطابق انہیں ڈی چوک پہنچنا تھا لیکن  ڈی چوک میں پارٹی قیادت نہیں تھی۔

  مشال یوسفزئی نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے سیاسی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی اور نہ ہی اس میں شرکت کی۔

دوسری جانب  بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو کا کہنا ہے کہ  سیاسی کمیٹی میں بشریٰ بی بی آئیں لیکن انہیں مدعو نہیں کیاگیا تھا، بشریٰ بی بی غصے میں نہیں مایوسی کی کیفیت میں تھیں اور جب بشریٰ بی بی نے سوال کیا کہ آپ لوگ ڈی چوک پر کیوں نہیں پہنچے اس پر  بیرسٹر سیف  نےجھوٹ بولا تھاکہ بانی سنگجانی پررضامندہوگئے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے