کرکٹر میچ کے دوران انتقال کرگیا

میچ

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی شہر پونے میں 35 سالہ کرکٹر بیٹنگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ  پونے کے گارویئر اسٹیڈیم میں ایک کرکٹ میچ کے دوران پیش آیا، عمران پٹیل اوپننگ بیٹر کے طور پر بیٹنگ کرنے آیا تو کچھ وقت پچ پر گزارنے کے بعد وہ سینے اور بازو میں درد کی شکایت کرنے لگا۔اس  نے امپائرز کو اپنی طبیعت کی خرابی کے بارے میں آگاہ کیا، جنہوں نے اسے میدان سے باہر جانے کی اجازت دی  تاہم پویلین کی جانب واپس جاتے ہوئے عمران اچانک گر کر بے ہوش ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عمران کے گرنے کے بعد میدان میں موجود دیگر کھلاڑی فوراً اس کی مدد کو پہنچے اور اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن ڈاکٹروں کی جانب سے عمران کو مردہ قرار دے دیا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے