فہیم اشرف کے ہاں جڑواں بیٹوں کی پیدائش، والد نے تصدیق کردی

پاکستانی کرکٹر

قصور (ویب ڈیسک)  قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کے ہاں جڑواں بیٹوں کی پیدائش ہوئی ہے جس کی تصدیق اس کے والد نے بھی کردی۔

  قومی کرکٹر کے والد نے اپنے گھر میں پوتوں کی آمد کی تصدیق کرتے ہوئے فہیم اشرف کے پرستاروں کو خوش خبری سنائی۔انہوں نے بتایا کہ قومی کرکٹر فہیم اشرف کے گھر جڑواں بیٹوں کی پیدائش ہوئی اور دونوں بچے، ماں صحت مند ہیں، پوتوں کی پیدائش پر انتہائی خوش ہوں۔

واضح رہے کہ فہیم اشرف گزشتہ برس نومبر کی 25 تاریخ کو ازدواجی بندھن میں بندھے تھے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے