ٹرمپ نے’برکس’ ممالک کو خبردار کر دیا
واشنگٹن (ویب ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ نے دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں کے گروپ ’برکس‘ کو امریکی ڈالر کی متبادل کرنسی لانے پر خبردار کر دیا۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ برکس ممالک نہ تو اپنی کرنسی لائیں نہ ہی ڈالر کے متبادل کرنسی کی حمایت کریں، ایسا کیا توان پر 100 فیصد ٹیکس لگے گا۔
ٹرمپ نے کہا کہ عالمی معیشت میں امریکی ڈالر کے متبادل کا کوئی امکان نہیں، ڈالر کے متبادل کرنسی کی حمایت کرنے والے برکس ممالک کو امریکی معیشت میں جگہ نہیں ملےگی۔