سعودی عرب میں دو شہریوں کے سر قلم 

سعودی عرب

ریاض (ویب ڈیسک)  سعودی عرب میں غداری اور دہشت گرد تنظیم سے تعاون کے الزام میں دو سعودی شہریوں کے سر قلم کردیئے گئے، مجرموں کی شناخت محمد بن ظافر بن ثمر العامری اور عبداللہ بن خدر بن عبداللہ الغامدی کے نام سے ظاہر کی گئی۔

سعودی حکام نے بتایا کہ سعودی شہریوں پر مجرمانہ کارروائیوں کا ارتکاب کرنے کا الزام تھا جس میں اپنے ملک کے ساتھ غداری کرنا اور دہشت گرد تنظیم سے تعاون شامل ہے۔

اس کے علاوہ دونوں ملزمان پر مملکت کے اندر اور باہر دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کرنا، بدعنوانی، حملہ کرنے، سلامتی اور  استحکام میں خلل ڈالنے کے ارادے سے ہتھیار رکھنے کا بھی الزام ہے۔

سعودی وزارت داخلہ نے انکشاف کیا کہ ملزمان میں سے ایک نے اپنے گھر کو دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ میں تبدیل کر رکھا تھا جہاں وہ میل جول کرنے کے ساتھ ساتھ اسلحہ اور گولہ بارود چھپانے اور  اپنی سرگرمیوں کے لیے مالی معاونت حاصل کرتے تھے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے