اداکارہ نادیہ حسین کے گھر کا چور صفایا کرگئے
کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف ماڈل، اداکارہ نادیہ حسین کے امریکہ میں موجود گھر کا چور صفایاکرگئے۔
ایک ٹی وی شومیں اداکارہ نے بتایاکہ امریکہ میں ان کے گھر میں چوری ہوئی جس میں ان کا سب کچھ لُٹ گیا۔ ’ہم نے گھر کے تمام کمرے اور دروازے بند کر دیئے تھے لیکن ایک دروازہ غلطی سے کھلا رہ گیا جو ہمارے کمرے کی بالکونی کا تھا۔ چور نے اسی راستے کا فائدہ اٹھایا اور سب کچھ لے اُڑا حتیٰ کہ میری پلاسٹک جیولری بھی لے گیا‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے کمرے میں کیمرے نہیں تھے، اس لیے چور آرام سے فرار ہو گیا کیونکہ وہ اس وقت امریکہ میں نہیں تھیں ان کے شوہر نے انہیں فون پر اس واقعے کی اطلاع دی، جس پر وہ بہت حیران ہوئیں۔ نادیہ کا کہنا تھا کہ انہیں شک ہے کہ یہ چور ممکنہ طور پر کوئی جاننے والا تھا۔