جنوبی کوریا میں مارشل لاء لگ گیا
سیئول (ویب ڈیسک) جنوبی کوریا کے صدر نے ملک میں مارشل لاء لگانے کا اعلان کردیا۔
فوکس نیوز کے مطابق صدر نے رات گئے ’وائی ٹی این‘ ٹیلی ویژن پر براہ راست ایک خطاب میں مارشل لا کا اعلان کیا۔
یون سک یول کا کہنا تھا کہ ان کے پاس آزاد اور آئینی نظام کے تحفظ کے لیے اس طرح کے اقدام کا سہارا لینے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہے۔