حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت، سزائے موت پانے والے ایرانی ریپر کو رہائی مل گئی

تہران


تہران (ویب ڈیسک) حکومت کیخلاف مظاہروں میں شرکت کی وجہ سے سزائے موت پانے والے  ایرانی ریپر تومج صالحی دو سال بعد جیل سے رہا ہو گئے ہیں۔


بی بی سی کے مطابق تومج صالحی کو اکتوبر 2022 میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب انہوں نے مہسا امینی کی پولیس حراست میں موت کے بعد پورے ایران میں پھوٹنے والے مظاہروں کی عوامی حمایت کی تھی۔

ان کی موت کی سزا جون میں ختم کر دی گئی تھی اور اتوار کے روز انہیں جیل سے اس وقت رہا کر دیا گیا جب انہوں نے "ریاست کے خلاف پروپیگنڈہ” کے جرم میں ایک سال کی سزا پوری کی۔  

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے