خاتون سیاستدان نے ذہنی تناؤ کی وجہ سے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کی ریاست گجرات کے شہر سورت میں ایک خاتون سیاستدان دپیکا پٹیل نے ذہنی تناؤ کی وجہ سے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 34 سالہ سیاستدان سورت شہر کے وارڈ نمبر 30 میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) خواتین ونگ کی لیڈر تھیں، انہوں نے پسماندگان میں شوہر اور تین بچے شامل ہیں۔سینئر پولیس افسر وجے سنگھ گرجار نے کہا کہ دپیکا پٹیل نے اپنے گھر پر خودکشی کی۔ ایک کارپوریٹر، چراغ سولنکی، اور ان کے گھر والوں نے انہیں ہسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ان تمام پہلوؤں کی تفتیش کر رہی ہے جس نے خاتون سیاستدان کو اس نوبت تک پہنچایا۔