نرگس فخری کی بہن نے بوائے فرینڈ اور اس کی دوست کو موت کے گھاٹ اتار دیا
ممبئی (ویب ڈیسک )بھارتی اداکارہ نرگس فخری کی بہن کو پولیس نے دوہرے قتل کے جرم میں گرفتار کرلیا ہے،ا نہوں نے مبینہ طورپر اپنے بوائے فرینڈ اور اس کی دوست کو گھر میں آگ لگا کر موت کے گھاٹ اتارا ہے۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 2 دسمبر کی صبح نیویارک میں پیش آیا جب 43 سالہ عالیہ فخری 2 منزلہ گیراج کے باہر پہنچیں اور زور زور سے چیخی چلائیں کہ ‘آج تم سب کا آخری دن ہے، تم سب مرو گے’۔
اس دوران پڑوسی شور شرابا سن کر گھروں سے باہر نکلے تو انہوں نے دیکھا کہ گھر بری طرح آگ کی لپیٹ میں تھا۔رپورٹس کے مطابق عالیہ کا سابق بوائے فرینڈ 35 سالہ جیکب اور اس کی 33 سالہ خاتون دوست ایٹین اوپر والی منزل میں سورہے تھے، آگ بجھانے کے بعد دونوں کی لاشوں کو باہر نکال لیا گیا، دونوں کی موت گھر میں دھواں بھر جانے اور جھلسنے سے ہوئی۔