بہن کے ہاتھوں دوہرا قتل، نرگس فخری کے قریبی ذرائع کاموقف آگیا

بھارتی اداکارہ

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری کی بہن کو دوہرے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا ہے اور اب اداکارہ کے قریبی ذرائع نے بتایاکہ نرگس کا بہن کیساتھ دو دہائیوں سے کوئی رابطہ نہیں، انہیں بھی عوام کی طرح خبروں سے واقعے کا علم ہوا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نرگس اور عالیہ کی والدہ نے اس معاملے پر اپنے ردعمل میں کہا، "مجھے نہیں لگتا کہ وہ کسی کو قتل کرے گی۔ وہ ایک ایسی شخصیت تھی جو سب کا خیال رکھتی تھی اور سب کی مدد کرنے کی کوشش کرتی تھی۔” 
یادرہے کہ عالیہ فخری کو نیویارک کے علاقے کوئینز میں اپنے سابق بوائے فرینڈ ایڈورڈ جیکبز اور اس کی دوست انستاسیا اسٹار اٹیئن کی موت کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ان دونوں کی موت ایک دو منزلہ گیراج میں آگ لگنے سے ہوئی، جہاں دھوئیں اور شدید زخموں کی وجہ سے دونوں ہلاک ہو گئے۔حکام نے عالیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے گیراج کو آگ لگائی، جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے