دلہن کے اہلخانہ نے دولہے کو یرغمال بنالیا 

دلہن کے اہلخانہ

ممبئی(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست اترپردیش میں دلہن کے اہلخانہ نے دولہا کو یرغمال بنا کر شادی کے اخراجات کی ادائیگی کا مطالبہ کردیا اور دعویٰ کیا کہ دولہا کسی اور عورت کے ساتھ تعلقات میں ہے اور شادی منسوخ کر دی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایودھیا کا رہائشی دولہا سہن لال یادیو شادی سے کچھ دن پہلے غائب ہو گیا تھا، جس کے اہل خانہ نے ان کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی، جبکہ دلہن کے اہل خانہ بے خبر رہ کر شادی کی تیاریاں کرتے رہے،  شادی کی رات مہمان پہنچے، مگر دولہا غائب رہا۔

بعد ازاں پولیس کی مداخلت پر دلہن کے اہل خانہ کو تھانے بلایا گیا، جہاں انہیں حقیقت کا پتہ چلا۔ پولیس کے دباؤ کے بعد دولہا شادی کے لیے تیار ہوا اور رات ڈھائی بجے بارات لے کر دلہن کے گھر پہنچا۔ مگر دلہن کے اہل خانہ جنہیں دولہے کے کسی اور لڑکی سے تعلقات کے بارے میں پتا چل چکا تھا، انہوں نے شادی سے انکار کر دیا اور اخراجات کی واپسی تک دولہے کو جانے نہیں دیا۔

دولہا سہن لال کا کہنا تھا کہ وہ لاپتہ نہیں تھا بلکہ لکھنؤ میں تھا اور اس کا فون خراب ہو گیا تھا۔ اس دوران پولیس نے دلہن کے اہل خانہ کو سمجھانے کی کوشش کی، مگر وہ اپنے موقف پر قائم رہے۔ دولہے کو اس وقت تک گھر میں ہی رہنے دیا گیا جب تک اخراجات واپس  نہیں کیے گئے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے