آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے جنرل اسمبلی میں قرارداد منظور، امریکہ کی مخالف
نیویارک (ویب ڈیسک)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسرائیل سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے نکلنے کا مطالبہ کرتے ہوئے فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے 8 کے مقابلے میں 157 ووٹوں سے قرارداد منظورکرلی، امریکا اور اسرائیل نے قرارداد کی مخالفت کی ۔
تفصیلات کے مطابق جنرل اسمبلی نے فلسطینیوں کے حق خودارادیت اور آزاد ریاست کے حق کو بھی تسلیم کیا جبکہ مغربی کنارے، مشرقی یروشلم اور غزہ پٹی پر اسرائیلی قبضے کو ناجائز قرار دیا۔