سمیع ابراہیم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آگیا
راولپنڈی(ویب ڈیسک)سینئر صحافی سمیع ابراہیم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آگیا اور انسداد دہشت گردی عدالت نے عبوری ضمانت خارج کردی۔
لیاقت باغ 28 ستمبر اور 4 اکتوبر ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر صحافی سمیع ابراہیم کی عبوری ضمانت خارج کردی، درخواست گزار یا اس کا وکیل ، دونوں ہی پیش نہیں ہوئے تھے ۔
بعد ازاں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے صحافی سمیع ابراہیم کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا فیصلہ سناد یا۔