علیمہ خان نے عمران خان کی طرف سے بشریٰ بی بی کو احتجاج کی ہدایات ملنے کی نفی کردی

علیمہ خان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا تھاکہ عمران خان کی طرف سے بشریٰ بی بی کو احتجاج کی ہدایات ملی ہیں لیکن عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اس کی نفی کردی۔

امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں علیمہ خان نے بتایاکہ  بانی نے بشری بی بی کواحتجاج سے متعلق کوئی ہدایت نہیں دی تھی کیونکہ وہ دو ہفتے پہلے سے بیماری کے باعث تاریخ پر نہیں آرہی تھیں۔انھوں نے مشال یوسفزئی کے ڈی چوک کے حوالے سے بیان کو جھوٹ قرار دے دیا۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ  پارٹی میں سے کوئی بھی ہمارے رابطے میں نہیں ہوتا، جب پارٹی رہنماں کوحراست میں لیا گیا تھا، اس روز سلمان اکرم راجا نے بانی کو پیغام بھیجنے کا کہا تھا۔ 

انہوں نے  کہا کہ اکثرسنتے ہیں بشری بی بی یا علیمہ خان پارٹی کی قیادت لے رہی ہیں، یہ باتیں یہ خود پھیلاتے ہیں، کیونکہ وہ مائنس بانی پی ٹی آئی کی بات کررہے ہیں، ایسا بالکل نہیں ہوگا، ایک ہی لیڈرہے وہ بانی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے