پی ٹی آئی کی فائنل کال، تشدد کا نشانہ بننےوالے تھانیدار کا موقف آگیا

پی ٹی آئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک احتجاج کے موقع پر تشدد کا شکار ہونیوالے پولیس کے تھانیدار کا موقف آگیا جس کا ایک بازو بھی فریکچر ہوگیا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق تھانہ نیوایئرپورٹ کے ایس ایچ او طاہر اقبال بھی زخمیوں میں شامل تھے ، انہوں نے بتایاکہ 24 نومبر 2024ء کو میں لاء اینڈ آرڈر کیلئے موٹر وے پر تعینات تھا، رات تقریباً 11 بجے پرتشدد مظاہرین سے ہمارا سامنا ہوا اورعسکری شرپسندوں نے مجھ پر تشدد کیا اور مجھے کھائی میں پھینک دیا۔


طاہر اقبال نے کہا کہ یہ تمام مظاہرین آتشی اسلحہ سے لیس تھے، ہم انہیں بغیر اسلحے کے کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ آس پاس کی پہاڑیوں پر موجود شرپسندوں نے ہم پر حملہ کردیا،شیلز سے میری حالت غیر ہوگئی، پرتشدد مظاہرین نے مجھے گھیر لیا اور تشدد کا نشانہ بنا کر کھائی میں پھینک دیا، جس سے میرا بازو فریکچر ہو گیا اور دیگر چوٹیں بھی آئیں۔


ایس ایچ او طاہر اقبال نے کہا کہ ’اسی دوران ڈی پی او کے سکواڈ نے مجھے کھائی سے ریسکیو کیا، اگر ایسا بروقت نہ کیا جاتا تو شاید آج میں یہاں موجود نہ ہوتا‘۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے