بھارت کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر کی تفصیلات سامنے آگئیں
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر کی تفصیلات سامنے آگئیں، ریزرو بینک آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق 29 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے اختتام پر بھارت کے پاس 658 ارب ڈالر سے زیادہ کے زر مبادلہ ذخائر موجود ہیں۔
تفصیل کے مطابق انڈیا میں لگاتار آٹھ ہفتوں تک زر مبادلہ ذخائر گرتے رہے لیکن اب ان میں ایک ارب 51 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ ہفتے کے دوران انڈیا کے کیش ذخائر میں دو ارب چھ کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 568 ارب 85 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہوگئے۔ انڈیا کے پاس زر مبادلہ ذخائر میں پڑے ہوئے سونے کی مالیت 66 ارب 97 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہے۔