زلمی وومن کرکٹ لیگ میں ڈی آئی خان رائلز کی بری کارکردگی کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی

زلمی

ڈیرہ اسماعیل خان ( ویب ڈیسک) پشاور کے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں پہلی زلمی وومن کرکٹ لیگ کا رنگا رنگ آغازہوا جو اب اپنے اختتام کو پہنچ رہی ہے، ہائی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور زلمی فاؤنڈیشن کے اشتراک سے یہ لیگ کھیلی گئی جس میں ڈی آئی خان رائلز کی انتہائی بری کارکردگی رہی، تین میچوں میں سے کوئی ایک بھی نہ جیت سکی ، اب اس کارکردگی کی ممکنہ وجہ بھی سامنے آگئی ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان رائلز کی تمام ٹیموں سے کارکردگی بری رہی ، ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور گورنر فیصل کریم کنڈی کا تعلق ڈی آئی خان سے ہی ہے لیکن یہاں کوئی ایسی اکیڈمی نہیں جہاں بچیاں پریکٹس یا ٹریننگ کرسکیں، تربیت نہ ہونے کی وجہ سے زلمی وومن لیگ میں وومن کرکٹرز اپنی کارکردگی نہ دکھاسکیں۔
لڑکیوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ انہیں ڈی آئی خان سے پشاور لے گئی اور کسی قسم کی ٹریننگ دیئے بغیر ہی کھلادیا گیا، ان کاکہناتھاکہ ڈی آئی خان میں کئی چھوٹے بڑے سکولوں کے علاوہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج اور گومل یونیورسٹی جیسے ادارے موجود ہیں لیکن کوئی ایسی اکیڈمی یا مخصوص گرائونڈ موجود نہیں جہاں پر ٹریننگ کرکے لڑکیاں اپنے ضلع کا نام روشن کرسکیں تاہم صوبائی وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن مینا خان آفریدی نے کہا کہ پشاور زلمی نے صوبے کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کے لئے ہمیشہ تعاون کیا ہے اور امید ہے کہ اس طرح سرگرمیوں کا مستقبل میں بھی انعقاد کیا جائے گا۔
سکریٹری ہائیر ایجوکیشن کامران آفریدی نےکہاکہ ہماری یونیورسٹیز اور کالجز صرف تعلیم کے ادارے نہیں ہیں، بلکہ یہاں صلاحیتوں کی پرورش ہوتی ہے۔ اور آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ ہماری خواتین اس میدان میں بھی اپنی صلاحیتیں ثابت کر رہی ہیں۔اس لیگ کا انعقاد صرف ایک کھیل کا مقابلہ نہیں ہے، بلکہ خواتین کو آگے لانے کی یہ ایک تحریک ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے