طویل عرصہ بعد عمران خان اور شیخ رشید کی ملاقات، بوسہ لے لیا
راولپنڈی (ویب ڈیسک) حکومت سے علیحدگی کے ایک عرصہ بعد سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی کابینہ میں کا حصہ رہنے والے اتحادی شیخ رشید کی ملاقات ہوئی ہے اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کے بقول انہوں نے بوسہ بھی لیا۔
تفصیل کے مطابق اڈیالہ جیل میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران شیخ رشید اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ملاقات ہوئی ہے۔
بعدازاں میڈیا سےگفتگو میں شیخ رشید نے بتایا کہ عمران خان سے بڑے عرصے بعد ملاقات ہوئی، عمران خان نےگلے لگایا اور بوسہ لیا، بانی پی ٹی آئی مجھے دیکھتے ہی میرے ساتھ بغل گیر ہوئے، کمرہ عدالت میں طویل گپ شپ ہوئی۔