عمران خان نے ایک بار پھر جلسے کااعلان کردیا
راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے ایک بار پھر جلسے کا اعلان کردیا، اب کی بار پشاور میں قسمت آزمائی کافیصلہ کیاگیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق اس جلسے کا اعلان عمران خان کے ایکس اکائونٹ سے کیا گیا ہے اور یہ جلسہ 13 دسمبر کو پشاور میں ہوگا تاکہ ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جا سکے ۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر سپریم کورٹ، لاہور اور اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔