مطالبات پورے کریں یا پھر سول نافرمانی، عمران خان نے حکومت کو خبردار کردیا
راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے اہم مطالبات پورے نہیں کیے گئے تو وہ سول نافرمانی کی تحریک شروع کردیں گے۔عمران خان نے واضح کیا کہ اگر ان مطالبات کو پورا نہیں کیا گیا تو وہ 14 دسمبر سے سول نافرمانی کی تحریک شروع کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر عمران خان کے آفیشل اکائونٹ سے پانچ رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیاگیا جو دو اہم معاملات پر وفاقی حکومت کے ساتھ مذاکرات کرے گی۔
اہم معاملات میں اس وقت مقدمے کا سامنا کرنے والے "سیاسی قیدیوں” کی رہائی اور 9 مئی 2023 کے مظاہروں کے دوران پی ٹی آئی کے حامیوں پر پرتشدد کریک ڈاؤن اور 26 نومبر کو پی ٹی آئی مظاہرین پر کریک ڈاؤن کی تحقیقات کے لئے ایک عدالتی کمیشن کا قیام کا مطالبہ شامل ہے۔