بھارتی کسانوں کی تحریک پھرچل پڑی، دہلی مارچ شروع

نئی دہلی (ویب ڈیسک ) بھارت کے کسان ایک بار پھر مودی حکومت کے خلاف سڑکوں پر آگئے ہیں اورمذاکرات کی ناکامی کے بعد پنجاب و ہریانہ سے دہلی مارچ شروع ہوگیا ہے ۔


بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مزاحمت کے بعد کسانوں نے ٹریکٹر کی بجائے چھوٹے جتھوں میں دہلی پیدل جانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ریاستی مشینری نے دارالحکومت کی سرحدوں اور اس سے متصل پورے علاقے میں سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔


کسان رہنما سرون سنگھ پانڈھر کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کسانوں کے جائز مطالبات کو نظرانداز کر رہی ہے حالانکہ کسان گزشتہ 10 مہینوں سے سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں، ہم نے احتجاج دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا اور ہریانہ پولیس کو آگاہ کیا کہ ہمارا مارچ پرامن ہوگا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے