دنیا کا خوبصورت ترین اطالوی بحری جہاز کراچی پہنچ گیا
کراچی (ویب ڈیسک) دنیا کا خوبصورت ترین قراردیاگیا اطالوی بحری جہازدوروزہ دورے پر کراچی کی بندرگاہ پرپہنچ گیا جس استقبال اطالوی سفیر اور قونصل جنرل سمیت پاک بحریہ کے افسران نے جہاز کا استقبال کیا۔
تفصیل کے مطابق امیریگو وسیکوچی جہاز ورلڈ ٹور کے سلسلے میں کراچی کی بندرگاہ پہنچا ہے۔ جہاز کے عملے کو کرا چی میں مختلف مقامات کا دورہ بھی کرایا جائے گا۔
امیریگو ویسپوچی کو دنیا کے خوبصورت ترین شپ کا درجہ حاصل ہے۔اطالوی بحری جہاز کی کراچی آمد کے موقع پر اٹلی کی سفیر مارلینا ارملین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اس شپ کی پاکستان آمد ہمارے لیے اعزاز ہے، پاکستان اور اٹلی میں بہترین دوستانہ تعلقات ہیں،یورپ میں سب سے زیادہ پاکستانی کمیونٹی اٹلی میں آباد ہیں۔