شاہد خاقان عباسی نے عمران خان سے ملاقات کا اشارہ دیدیا

سابق وزیراعظم

سرگودھا(ویب ڈیسک)عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جیل میں بند سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے ملاقات کا اشارہ دیدیا۔

  میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قوم حکمرانوں اور سسٹم سے مایوس ہے ،سسٹم اگر اجازت دے گا تو  اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کےساتھ ملاقات کےلیے تیار ہوں، حکومت بند گلی میں کھڑی ہے، ریاست اپنے شہریوں پر گولی نہیں چلاتی ہے، کرسی بچانے کےلیے ڈی چوک میں گولی چلائی گئی۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ  مڈ ٹرم انتخابات مسائل کا حل نہیں، نواز شریف کو بھی فیصلہ کرنا ہوگا کہ انہوں نے اب کیا کرنا ہے، آئین اور قانون کی پاسداری مسائل کا حل ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے