مارشل لاء لگانے والے جنوبی کوریا کے صدر نے قوم سے معافی مانگ لی

کوریا

سیئول(ویب ڈیسک)ملک میں مارشل لا لگانے پر جنوبی کورین صدر یون سک یول نے قوم سے معافی مانگ لی اور تازہ اطلاعات کے مطابق پارلیمان نے ان کیخلاف مواخذے کی کارروائی کا بھی فیصلہ کرلیاگیاہے۔


تفصیل کے مطابق یون سک یول نے قوم سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ دوبارہ مارشل لا نہیں لگائوں گا ۔


یاد رہے کہ 3 دسمبر کو جنوبی کوریا کے صدر نے ملک میں ایمرجنسی لگاتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس آئین کے تحفظ کیلئے اس طرح کا قدم اٹھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہےتاہم مارشل لا نافذ کرنے کے اعلان کے بعد عوام سراپا احتجاج بن گئی تھی جبکہ پارلیمان نے بھی ان کے اس اقدام کو مسترد کردیا جس کے بعد چند گھنٹوں کے اندر ہی انہیں یہ اعلان واپس لینا پڑا تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے