نوجوان نے گرل فرینڈ سے نجی ڈیٹا کے عوض کروڑوں روپے بٹورلیے
نئی دہلی(ویب ڈیسک) عمومی طورپر نوجوان لڑکے یا لڑکیاں ایک دوسرے پراعتماد کرکے نجی معلومات اور ڈیٹاتک فراہم کردیتےہیں لیکن بسا اوقات اسی کی وجہ سے ان کی زندگی میں مشکلات آجاتی ہیں، ایسا ہی کچھ ایک نوجوان لڑکی کیساتھ ہوا جس کے بوائے فرینڈ نے نجی ویڈیوز اور تصاویر بناکر بلیک میلنگ کرکے کروڑ وں روپے بٹور لیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بنگلورو سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ نوجوان موہن کمار کو لڑکی کو بلیک میل کر کے کروڑوں روپے بٹورنے کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔پولیس کے مطابق لڑکے اور 20 سالہ لڑکی آپس میں تعلق میں تھے، دونوں ایک ساتھ پڑھتے تھے لیکن گریجویشن کے بعد دونوں کے رابطے منقطع ہو گئے تھے، دونوں کئی سالوں بعد ایک دوسرے سے ملے اور ان کا میل جول دوبارہ شروع ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم موہن کمار نے لڑکی سے شادی کا وعدہ کیا اور اسے ٹرپ پر لے گیا جہاں اس نے لڑکی کی غیر اخلاقی ویڈیوز اور تصاویر بنائیں اور انہیں پرائیویٹ رکھنے کا وعدہ کیا لیکن واپسی کے بعد موہن کمار نے لڑکی کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا ۔