پولیس پر چڑھائی کا الزام، عدالت نے رانا ثناء اللہ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) مقامی عدالت نے کنٹینر ہٹانے اور پولیس پر چڑھائی کرنے کے الزام میں درج مقدمے میں 
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے۔


تفصیل کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ سدرہ گل نواز نے رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے 12 دسمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا، یہ مقدمہ اکتوبر 2020میں تھانہ سیٹلائٹ ٹائون میں درج کیاگیا تھا جو عدالت میں زیرسماعت ہے لیکن مسلسل عدم حاضری کی وجہ سے عدالت نے وارنٹ جاری کردیئے ۔


یادرہےکہ اس مقدمے میں خرم دستگیر، عمران خالد اور سلمان خالد بٹ پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔ پولیس نے رانا ثنا اللہ کوبھی بے گناہ قرار دیتے ہوئے 173 کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی تھی جسے مسترد کردیاگیاتھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے