سکول کی ٹیچر کی اپنی نابالغ طالبہ کیساتھ شادی

شادی

دادو (ویب ڈیسک)خیر پورناتھن شاہ میں سرکاری سکول کے  ٹیچر نے مبینہ طورپر چھٹی جماعت کی نابالغ طالبہ سے شادی کر لی۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نواحی گاؤں دھنی بخش بگھیہ میں سکول ٹیچر نے چھٹی جماعت کی طالبہ سے شادی کرلی،سکول ٹیچر ارشد پنہور نے نابالغ لڑکی چھٹی جماعت کی طالبہ دعا بگھیو سے شادی کرلی۔

ارشد پنہور گاؤں کے سرکاری سکول میں ٹیچر ہے،لڑکی کی عمر 14 سال ہے  جبکہ   سندھ چائلڈ میرج ریسٹرین ایکٹ 2013 کے تحت 18 سال سے کم عمر لڑکے یا لڑکی کی شادی غیر قانونی قرار دی گئی ہے اور قانونی کارروائی کی صورت میں استاد دولہا کو سز ا ہوسکتی ہے ۔ 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے